Rakhta Hai Jo Ghous e Azam

رکھتا ہے جو غوثِ اعظم سے نیاز ہوتا ہے خوش اُس سے مولیٰ بے نیاز



ہوں گی آساں ساری تیری مشکلیں صدقِ دل سے غوث کی کردے نیاز



ہے فضیلت گیارہویں تاریخ میں اس لیے افضل ہے اس میں دے نیاز



ساز و ساماں کی نہیں تخصیص کچھ جو مُیَسَّر ہو اسی پر دے نیاز



ہاں اَدَب تعظیم لازم ہے ضرور بے اَدَب ہرگز نہ یہ پائے نیاز



ہیں جو بدمذہب وہابی رافضی ہے حرام اُن کو اگر کچھ دے نیاز




Get it on Google Play



گاندھوی بھی بے ادب گمراہ ہے ہے حرام اس کو اگر کچھ دے نیاز



اے جمیلؔ قادری ہشیار باش عمر بھر چھوٹے نہ یہ تجھ سے نیاز

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah