We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

کس کے غم میں ہائے تڑپاتا ہے دل اور کچھ زیادہ امنڈ آتا ہے دل



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


دل ترا ہرگز بہلنے کا نہیں تو عبث بیمار بہلاتا ہے دل


ہائے دل کا آسرا ہی چل بسا ٹکڑے ٹکڑے اب ہوا جاتا ہے دل


کون جانے رازِ محبوب و محب کیوں لیا جاتا دیا جاتا ہے دل


جاں بحق تسلیم ہو جانا ترا یاد کر کے میرا بھر آتا ہے دل


اے تعالیٰ اللہ شانِ اولیاء ان کے استغنا پہ بل کھاتا ہے دل


میں بھی کچھ دن کا ہوں مہمانِ جہاں تابِ ہجراں اب نہیں لاتا ہے دل


کھا چکا ہے بارہا کتنے فریب پھر بھی دنیا پر مٹا جاتا ہے دل


تیرے پیچھے ہو چکا برباد میں رہنے دے اب اور کیا بھاتا ہے دل


چھوڑ دے ہاں اور غفلت چھوڑ دے کیوں سوئے دوزخ لئے جاتا ہے دل


اپنے مولیٰ کو منالے بدنصیب ٹھوکریں در در کی کیوں کھاتا ہے دل


اپنے اخترؔ پر عنایت کیجئے میرے مولیٰ اس کو بہکاتا ہے دل


No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah