We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Khudi Ka Sir e Nehan

Dr. Allama Muhammad Iqbal

خودی کا سرِّ نہاں لا الہ الا اللہ خودی ہے تیغِ فساں لا الہ الا اللہ


یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں لا الہ الا اللہ


کیا ہے تو نے متاعِ غرور کا سودا فریبِ سود و زیاں لا الہ الا اللہ


یہ مال و دولتِ دنیا یہ رشتہ و پیوند بتانِ وھم و گماں لا الہ الا اللہ


خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زنّاری نہ ہے زماں نہ مکاں لا الہ الا اللہ


یہ نغمہ فصلِ گُل و لالہ کا نہیں پابند بہار ہو کہ خزاں لا الہ الا اللہ



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں مجھے ہے حکمِ اذاں لا الہ الا اللہ

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah