Quwat e Ishq Se Har Past Ko Bala Kar De

قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے دہر میں اسم محمد سے اجالا کر دے



ہو نہ یہ پھول، تو بلبل کا ترنم بھی نہ ہو چمن دہرمیں کلیوں کا تبسم بھی نہ ہو



یہ نہ ساقی ہو تو پھرمےبھی نہ ہو،خم بھی نہ ہو بزم توحید بھی دنیا میں نہ ہو، تم بھی نہ ہو




Get it on Google Play



خیمہ افلاک کا استادہ اسی نام سے ہے نبضِ ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے



دشت میں، دامنِ کہسار میں، میدان میں ہے بحر میں، موج کی آغوش میں، طوفان میں ہے



چین کت شہر، مراکش کے بیابان میں ہے اور پوشیدہ مسلمان کے ایمان میں ہے



چشمِ اقوام یہ نظارہ ابد تک دیکھے رفعتِ شان رفعنا لک ذکرک دیکھے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah