Zindagi Ke Raaston Se Yun

زندگی کے راستوں سے یوں گزر اُن کا ہُوا جان کا دشمن بھی اُن کو دیکھ کر اُن کا ہُوا



اُن کی تشریف آوری اُن کی گواہی بن گئی تیرگی کفّار کی نُورِ سحَر اُن کا ہُوا



پُوری تاریخ جہاں کی روشنی اُتنی نہیں لمحے لمحے میں اُجالا جس قدر اُن کا ہُوا




Get it on Google Play



اُن کے قدموں نے دکھا ئے راستے افلاک کے ہوگیا اللہ اُس کا ، جو بشر اُن کا ہُوا



زندگی کیا ، زندگی کے بعد تک واسطے اُن کا ہو کر رہ گیا جو لمحہ بھر اُن کا ہُوا



زندگی اُس کی ہَواوں میں دِیے لے کر چلی جو بڑھا اُن کے طرف ، جو ہمسفر اُن کا ہُوا



اصل میں عمر ِ وجود اُن کی تھی اُتنی ہی طویل زندگی کا دَور جتنا مختصر اُن کا ہُوا



جب مظفؔر بانٹنا چاہا مجھے تقدیر نے آنکھ دُنیا نے جھپٹ لی ، دِل مگر اُن کا ہُوا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah