یا نبی یاد توری آئے ہے او جان عالم سلطان عالم
بھر بھر اشک پیالے دیکھو بھر بھر اشک پیالے
آنکھ بیچاری چھلکائے ہے یا نبی ؐ یاد توری آئے ہے
ایک جھلک للہ دکھا دو روشنیوں کا ڈھیر لگا دو
ہجر اندھیرا تڑپائے ہے یا نبی ؐ یاد توری آئے ہے
گھوم لیا سب درد علاقہ اب تو پکاروں آقاؐ آقاؐ
نیند بھی اب تو جگائے ہے یا نبی ؐ یاد توری آئے ہے
تورے عشق کے ہم بھی چہینے رو رو عمر کا ساون بیتے
پانی بھی آگ لگائے ہے یا نبی ؐ یاد توری آئے ہے
تم ہو مظفر کا سرمایا جب سے اوڑھا تمرا سایا کھلتا چمکتا جائے ہے یا نبی ؐ یاد توری آئے ہے