Teri Zaat Main Bhi Kamal Hai

بلغ العلیٰ بکمالہ کشف الدجی بجمالہ حسنت جمیع خصالہ صلو علیہ والہ



تیری ذات میں بھی کمال ہے تیری بات میں بھی کمال ہے تیری بات کی تیری ذات کی نہ نظیر ہے نہ مثال ہے



وہی زندگی ہے عزیزتر تیری یاد میں جو ہوئی بسر تیری یادبن جو گزر گیا وہ تو ایک لمحہ وبال ہے



میرا شوق جس میں جواں ہوا میں مدینے کوجب رواں ہوا وہی خوب تر وہی بہترین میری زندگانی کا سال ہے




Get it on Google Play



تیرے پیار میں جو فنا ہوا تیرا قرب جس کو عطا ہوا کوئی بوبکر کوئی فارسی کوئی ہےعلی کوئی بلال ہے



میری جان سے توقریب ہے میں مریض ہوں تو طبیب ہے تیرا نام ہی میرا آسرا تیرا نام ہی میری ڈھال ہے



میں ہوں ایک ناصرؔ بے نوا مجھے تو نے اپنا بنا لیا میرے حال سےہےتو با خبر تیری سامنے میرا حال ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah