Apne Mehboob Ka Iss Tarah Sajaya Chehra

اپنے محبوب کا اس طرح سجایا چہرہ پھر نہ خالق نے کوئ ایسا سنواراچہرہ



لب پہ کھل جائیں گے نعتوں کے گلستاں کتنے جب وہ تربت میں نظر آیا چمکتا چہرہ



پوچھا جبریل سے آقا نے کہ ہم کیسے ہیں عرض کی دیکھا نہیں ایسا دمکتا چہرہ



ابر باراں سے ہوئ ارض مقدس جل تھل آسمانوں کی طرف جب وہ اٹھایا چہرہ



ان کی نظریں نہ اگر پڑھتیں کسی چہرہ پہ کیسے لوگوں کو کوئ اپنا دکھاتا چہرہ




Get it on Google Play



دیکھنا چاہے جو چہرہ رسول عربی دیکھے قرآں سے کوئ ان کا جھلکتا چہرہ



یاد آتے ہیں وہ جب حالت غم میں مجھ کو چاند کی طرح چمک اٹھتا ہے بجھتا چہرہ



مان لیتا تھا وہ ناصر کہ خدا ہے کوئ دیکھ لیتا جو شہہ ارض و سماء کا چہرہ



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah