Ban Kar Faqeer Jao Sarkar Ki Gali Main

بن کر فقیر جاؤ سرکار کی گلی میں دل کی مرادیں پاؤ سرکار کی گلی میں



ایسا کریم کوئی تم کو نہ پھر ملے گا بیٹھے رہو گداؤ سرکار کی گلی میں



جیسا بھی زخم ہوگا اچھا ضرور ہوگا خاکِ شفا لگاؤ سرکار کی گلی میں



دنیا و دیں کی ہر اک نعمت ملے گی آؤ فقیرو آؤ سرکار کی گلی میں



جنت میں رہنے والی حوروں سے کوئی کہہ دے اک تم بھی گھر بناؤ سرکار کی گلی میں



سنتا نہیں تمہاری کوئی اگر کہانی دل کھول کرسناؤ سرکار کی گلی میں



توہین عشق ہے یہ کوئی اور یاد آۓ سب کچھ ہی بھول جاؤ سرکار کی گلی میں



میں سو گیا ہوں شاید خوابوں میں ہی وہ آئیں مجھ کو نہ تم جگاؤ سرکار کی گلی میں




Get it on Google Play



مرکر بھی میری میت ناصرؔ یہی کہے گی تربت میری بناؤ سرکار کی گلی میں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah