Tareeq Fizaoun Ko

تاریک فضاؤں کو ضیا آپ ہی دیں گے بیمار ہے ماحول دوا آپ ہی دیں گے



جو نعت سناؤ تو رکھو یہ بھی عقیدہ مدحت کا ثناء خواں کو صلہ آپ ہی دیں گے



جس وقت کہیں ہو گی اماں اور نہ سایہ اُس وقت بھی دامن کی ہوا آپ ہی دیں گے



پہلے بھی میرے پاس ہے جو اُن کا دیا ہے اور اب بھی مجھے بہراخداآپ ہی دیں گے



پہلے بھی عطا آپ ہی فرماتے رہےہیں اوراب بھی جو جی چاہےتیراآپ ہی دیں گے



تو ان کے محاسن کو قلم بند کۓ جا ہر شعر کو اِک رنگ نیا آپ ہی دیں گے




Get it on Google Play



سرکار نے ہی رشک جناں شہر دکھایا ناصر کو مدینے میں جگہ آپ ہی دیں گے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah