Subah Hoti Hai Sham

صُبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے عُمر یونہی تمام ہوتی ہے



پوری کب آرزو مدینے کی شاہِ خیرالانام ہوتی ہے



مُصطَفٰے کا ہے جو بھی دیوانہ اُس پہ رَحمت مُدام ہوتی ہے



سنّتوں کا ہے جو بھی شَیدائی اُس پہ دوزخ حرام ہوتی ہے



بختورزائروں کی مکّے میں صبح، طیبہ میں شام ہوتی ہے



یاحبیبِ خدا کرم کر دو! دُور کب غم کی شام ہوتی ہے



خوب انساں کو کرتی ہے رُسوا جب زباں بے لگام ہوتی ہے



گر تکبّر ہو دل میں ذرّہ بھر سن لو جنّت حرام ہوتی ہے



مال و دولت کے عاشِقوں کی ہر آرزو ناتَمام ہوتی ہے




Get it on Google Play



یاعمر! دینِ حق کے اَعدا پر تَیغ کب بے نِیام ہوتی ہے؟



پائے رُتبہ شہید کا خُلد اُس کیلئے دو ہی گام ہوتی ہے



سن لو ہر ایک نیک شخصیَّت قابِلِ اِحتِرام ہوتی ہے



اٹھو عطارؔ طیبہ چلتے ہیں اُن کی رَحمت تو عام ہوتی ہے



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah