Sooraj Hai Tere Noor Ka Par Tu Mere Aaqa

سورج ہے ترے نور کا پر تو مرے آقاؐ خیرات ترے حُسن کی چہرہ ہے قمرکا



اِک آپ کا چہرہ ہےتواک آپ کی زلفیں اتنا ساہے مفہوم فقط شام و سحر کا



مجھ ایسے گناہگارکی اس در پہ حضوری احسان ہے لا رَیب شہِ جن و بشر کا




Get it on Google Play



ہروقت تصور میں ہیں جلوے تیرےدر کے مجھ کو تونہیں ہوش ذرا شام و سحر کا



آئیں گے کبھی آپ کے کوچے سے ہوائیں دروازہ کھلا رکھتا ہوں یہ سوچ کے گھر کا



بچے بھی ہیں شیدائی تری نعت کے آقاؐ ہرذرہ ترے ذکر سے بے خود مرے گھر کا



موقوف نہیں مجھ ہی پر اے رحمتِ عالمؐ! کشکول مُرادوں سے بھرا آپ نے ہر کا



پڑھتا ہے درود اور سلام آپ پہ عابدؔ سامان اُٹھا رکھا ہے، عقبیٰ کےسفرکا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah