Saray Payambaron Ki Imamat

سارے پیمبر وں کی امامت کے واسطے آئے حضورؐ ختمِ نبّوت کے واسطے



سچائی کے چراغ جلا کر زمین پر نکلے وہ لامکاں کی سیاحت کے واسطے



سدرہ پہ آکے بیٹھ گئے تھے ملائکہ سرکارِ دو جہاں کی زیارت کے واسطے




Get it on Google Play



پہنچے جو عرش پر تو خدا منتظر ملا اظہارِ قرب و شوق و محبت کےواسطے



آپس میں جب کمان کے دونوں سرے ملے منظر بچا نہ کوئی بھی حیرت کے واسطے



پھر تحفہء نماز دیا کتنا قیمتی اللہ نے حضورؐ کی امّت کے واسطے



اللہ کے قریب کھڑے ہوں گے مصطفےٰ میدانِ حشر میں بھی شفاعت کے واسطے



معراج کا مظفر اسے دے دیا لقب رحمت کا التفات تھا رحمت کے واسطے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah