مدتوں سے ہوں تشنہِ کام آقا ﷺ اپنے ہاتھوں سے ایک جام آقاﷺ
بے شمار آپ پر درود، حضور ﷺ بے حساب آپ پر سلام آقا ﷺ
دل تڑپتا ہے حاضری کیلۓ کیجۓ کچھ تو انتظام آقا ﷺ
جو دیا آپؐ نے زمانے کو ہے وہی خیر کا نظام آقاﷺ
آپ کے چاکروں کا چاکر ہوں اور غلاموں کا ہوں غلام آقاﷺ
میرے بچے بھی آپؐ کےنوکر باپ دادا بھی تھے غلام آقاﷺ
کچھ زیادہ ہے میرا استحقاق خاندانی ہوں میں غلام آقا ﷺ
آرزو ہے کہ جاں نثار کروں مر کے حاصل کروں دوام آقاﷺ
سایۃ التفات ہو سرپر اورہوزندگی کی شام آقاﷺ
آپ کے نور سے ہی نوریؔ ہے میرا دل اور میرا نام آقا ﷺ