We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Milad Ki Ratiya

Mumtaz Hussain

میلاد کی رتیا دھوم یہ تھی اک راج دلارا آوت ہے لولاک کا سہرا سر سوہت وہ احمد پیارا آوت ہے



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


حوروں نے کہا جب بسم اللہ، غلمان نے پکارا الا اللہ خود رب نے کہا ماشاءاللہ محبوب ہمارا آوت ہے


جبرئیل امین یہ کہتے چلے اے عرشیو! تمرے بھاگ جگے تعظیم کو سب ہو جاؤ کھڑے سردار تمہارا آوت ہے


یاسین کی چمک داتن میں طہ کا کرشمہ آنکھن میں والفجر کا جلوہ گالن میں وہ عرش کا تارا آوت ہے


ما زاغ کا کجلہ نین بھرے والشمس کا بٹنہ مکھ پہ ملے ہے میم کا گھونگھٹ سہرے تلے وہ رب کا سنوارا آوت ہے


دھرتی سے اٹھا آفاق چڑھا ممتاز یہ غل تھا چاروں طرف لو حق سے ملنے صل علی سردار ہمارا آوت ہے

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah