Mein Kese Maan Lun

مَیں کیسے مان لوں ، دِل میرا دُور آپ سے ہے مِرا تو ربط ، رہا ہی حضور آپ سے ہے



مِرے وجود میں لاکھوں چراغ جلتے ہیں یہ روشنی یہ اُجالا یہ نُور آپ سے ہے



ہر ایک فکر سے ادراک کی مہک آئے شعور آفریں ، تحت الشعور آپ سے ہے



کبوتروں کی طرح اُڑتے ہیں درود و سلام درختِ جاں پہ ہجومِ طیور آپ سے ہے




Get it on Google Play



تصوّر آپ کا ، دیدارِ حق کرائے مجھے نشیبِ عِشق مرا کوہِ طُور آپ سے ہے



یہی ثبوتِ حیاتِ پس ِ فنا ہے بہت کہ ساری زندگیوں کا ظہور آپ سے ہے



لکھا تھا آپ ہی کا نام ازل کے ماتھے پر مسلّمہ ہے تو یومِ نشور آپ سے ہے



بہت اثر ہے ابو بکر کا مظفّر پر کُچھ ایسی اس کو بھی نسبت ضرور آپ سے ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah