Mein Awara Koe Muhammad

مَیں آوارہء کُوئے مُحمّؐد وحشتِ دِل سے چمکے سینہ تن پہ سجاؤں خاکِ مدینہ خُون سے پھُوٹے بُوئے مُحمّؐد مَیں آوارہء کوئے مُحمّؐد




Get it on Google Play



جانِ تخیّل ، روح ارادہ آپ کی سُنّت آپ کا جادہ مَیں اُن کا ہُوں اُن کو چاہوں عشق بدن ہے عشق لبادہ جب مَیں گھر سے باہر نکلوں ذات میں صحرا لے کر نکلوں لوگ کَہیں ، آہُوئے مُحمّؐد مَیں آوارہء کُوئے مُحمّؐد



ہجر کو رنگِ وصال دیا ہے کرب کو استقلال دیا ہے مُجھ بالک پر ہر کالک پر آپ نے پردہ ڈال دیا ہے آئے لُطف مُنا جاتوں میں دِیدہء نم کی برساتوں میں لہرائیں ، گیسُوئے مُحمّؐد مَیں آوارہء کُوئے مُحمّؐد



آپ ہی منزل آپ ہی راہی آپ عدالت آپ گواہی آپ کا دَم دَم حق کا مَحْرم آپ مجسّم ، شرحِ الٰہی



معنیِ ایماں آئے سمجھ میں سارا قرآں آئے سمجھ میں جب پڑھتا ہُوں رُوئے مُحمّؐد مَیں آوارہء کوئے مُحمّؐد



آنکھوں میں رہ کر بینائی عرشِ معلّٰی تک ہو آئی بزمِ حضوری بن گئی دُوری لے کے چلا یوں شوقِ رسائی پاؤں زمیں پر ‘ ذہن خلا میں جا نِکلا مَیں قُرب خُدا میں دیکھ رہا تھا سُوئے مُحمّؐد مَیں آوارہء کُوئے مُحمّؐد

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah