Hum Ne Seene Main Madina

ہم نےسینےمیں مدینہ یوں بسا رکھا ہے عکس دل گنبد خضریٰ کا بنا رکھا ہے



واردوں جان میں طٰہٰ کی حسین آنکھوں پر دونوں عالم کو ہی دیوانہ بنا رکھا ہے



بس اسی ذات سےہےدونوں جہاں میں رونق اک محمد کے سوا دنیا میں کیا رکھا ہے



کفر ہے گرتوکہے مردہ میرے آقا کو وہ تو زندہ ہیں فقط پردہ گرا رکھا ہے



وہ ٹھکانے ہیں دیوانوں کو خدا نے بخشے ہے وہاں خلد یہاں طیبہ بنا رکھا ہے




Get it on Google Play



سرکٹا کروہ تلاوت بھی کیا کرتےہیں جن کو قرآن میرے آقا نے پڑھارکھا ہے



آ ہی جاتے ہیں وہ دیوانوں سےملنےکوسمیر بس اسی آس پہ دروازہ کھلا رکھا ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah