نبض رکتی ہےمیرا سانس چلتا ہی نہیں گرنہ ہو ذکر نبی دل دھڑکتا ہی نہیں
جان و دل تجھ پہ فدا کہ اذاں تیری بلال آسماں گر نہ سنے دن نکلتا ہی نہیں
جب سے لوٹ آیا ہوں میں دیکھ کرشہرنبی تب سے جنت کے لۓ دل مچلتا ہی نہیں
لے کے جوعشق نبی قبر میں اتر گیا زندہ ہے زندہ کبھی وہ تومرتا ہی نہیں
جب سےتھاماہےمجھےان کی رحمت نےسمیر ریزہ ریزہ ہوں مگر میں بکھرتا ہی نہیں