Hai Be Panah Muhabbat

ہے بے پناہ محبت مجھے حضورؐ کے ساتھ تو میرا حشر بھی ہوگا مرے حضورؐ کے ساتھ



یہ ایک راہِ بلندی فلک فلک جائے جسے تلاش خدا ہےٗ چلے حضورؐ کے ساتھ



ہر اک کے حصّےِ میں معراجِ مصطفؐےٰ آئی خدا پرست خدا تک گئے حضورؐ کے ساتھ




Get it on Google Play



بجھائیں تشنگیاں اپنی صاحبانِ ہنر ادب کے ساتھ چلیں فلسفے حضورؐ کے ساتھ



سمندروں میں کناروں کی جستجو تھی ہمیں زہے نصیب کہ ہم جا لگے حضورؐ کے ساتھ



زمانہ کرتا ہے اصرار ، میرے ساتھ چلو خدا کا حکم ، چلے آئیے حضورؐ کے ساتھ



جدھر سے جاؤ گے پہنچو گے ایک منزل پر محبتوں کے ہیں سب سلسلے حضورؐ کے ساتھ



چلو کہ تربیت دیدہ و شعور کریں ہوا حضورؐ کے ساتھ ،آئنے حضورؐ کے ساتھ



میسّر ایسا مظفر کو قُرب ہو جیسے شریکِ ثور ابوبکر تھے حضورؐ کے ساتھ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah