Dilon ke Gulshan Mehak Rahe Hain

دلوں کےگلشن مہک رہےہیں یہ کیف کیوں آج آرہےہیں کچھ ایسا محسوس ہو رہاہے حضورتشریف لارہےہیں



نوازشوں پہ نوازشیں ہیں عنایتوں پہ عنایتیں ہیں نبی کی نعتیں سنا سناکر ہم اپنی قسمتجگا رہےہیں



کہیں پہ رونقیں ہےمے کشوں کی کہیں پہ محفل ہےدل جلوں کی وہ کتنے خوش بخت ہیں جواپنےنبی کی محفل سجارہے ہیں



نہ پاس پی ہوتو سُوناساون وہ جس سے راضی وہی سہاگن جنہوں نے پکڑانبی کادامن انہی کےگھرجگمگارہے ہیں



کہاں کامنصب کہاں کی دولت قسم خدا کی یہ ہے حقیقت جنہیں بلایا ہے مصطفیٰ یے وہی مدینے کو جارہے ہیں




Get it on Google Play



حبیب داور،غریب پرور،رسولِ اکرم،کرم کے پیکر کسی کو درپہ بلا رہے ہیں کسی کے خوابوں میں آرہےہیں



میں اپنےخیرالوریٰ کےصدقےمیں ان کی شان عطا کے صدقے بھراہےعیبوں سے میرا دامن حضورﷺ پھربھی نبھارہےہیں



گداکی اوقات ہے ہی کتنی حقیقتاً ہے یہ بات اتنی خدا ہےدیتانبی کاصدقہ نبی کاصدقہ ہی کھارہے ہیں



جہاں پہ میں اب کھڑا ہوا ہوں یہ ذکرِ سرورکی برکتیں ہیں میں ان کا مشتاق ہوں ازل سے جوسب کی بگڑی بنا رہےہیں



بنے گا جانے کا پھر بہانہ کہے گا ا کرکوئی دیوانہ! اٹھو نیازی چلو مدینے، مدینے والے بلا رہے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah