Bigri Hui Banti Hai

بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں غم خوار محمد کی ہے ذات مدینے میں



کچھ اشک درودوں کے،کچھ ہار درودوں کے یہ لے کے چلیں گے سوغات مدینے میں



آؤ بھی گناہگارو،پہنچو بھی مدینے میں بٹتی ہے شفاعت کی خیرات مدینے میں



اے میرا خدا آۓ اک دن تو وہ دن ایسا مکے میں جو دن گزرے،ہو رات مدینے میں




Get it on Google Play



عصیاں کی سیاہی کو دھو ڈالے جو دم بھر میں ہوتی ہے وہ رحمت کی برسات مدینے میں



یہ آس نیازی ہے دولہا کی زیارت ہو جاۓ گی غلاموں کی بارات مدینے میں



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah