Bedaari e Shab

بیداری شب، رحمت ایزد کے لئے ہے جنت کی طلب قربِ محمدؐ کے لئے ہے



شہر نبویؐ میں رہے ہر وقت تصوّر یہ طائر بے پر اسی گنبد کے لئے ہے



نام آپؐ کا لکھوا لیا ہے اپنے کفن پر یہ روشنی تاریکیِ مرقد کے لئے ہے




Get it on Google Play



اللہ کو اللہ کے محبوب کو چاہوں یہ دین یہ دنیا اسی مقصد کے لئے ہے



خرچ آپ پہ کرتا ہوں میں جاں اپنی مظفر در اصل یہ نقدی فقط اس مد کے لئے ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah