Sar Ko Shabeer Ne Katwaya

سرکوشبیرنے کٹوایا عبادت کرتے زیرِخنجررہے قرآں کی تلاوت کرتے



کر کے قربان متاعِ دل وجاں ابنِ علیؑ چل دیۓ جبرکو اور ظلم کوغارت کرتے



تھا عجب شاہ کا انداز شجاعت رن میں دشمنِ جاں بھی رہے دیکھ کےحیرت کرتے




Get it on Google Play



تشنہ لب رہ کے،دیا تشنہ لبوں کو پانی کربلا میں بھی رہے آپ سخاوت کرتے



میں محمدؐ کا نواسا ہوں مجھے پہچانو ہر قدم پر رہے آپ سخاوت کرتے



کاش قدموں میں بلا لیتے حسینؑ ابن علیؑ کاش ہم بھی درِ اقدس کی زیارت کرتے



عمر کٹ جاۓ میری اُن کی ثنا خوانی میں موت آ جاۓ مجھے شاہ کی مدحت کرتے دشت کربل میں حسینؑ ابن علیؑ نے نیرؔ سر دیا دین محمدؐ کی حفاظت کرتے





Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah