Jo Datt Gaye Yazeed Ki

جو ڈٹ گئے یزید کی فوجوں کے سامنے اُکھڑے ہوئے پڑے تھے وہ خیموں کے سامنے




Get it on Google Play



پانی کے ایک گُھونٹ کی قیمت تھی زندگی لگ ہی گیا ہجوم دکانوں کے سامنے



ٹوٹا ہوا پڑا تھا غرورِ یزیدیت شہزادگانِ دین کی لاشوں کے سامنے



حورانِ خلد کوثر و تسنیم لائی تھیں اللہ کی رضائیں تھیں پیاسوں کے سامنے



صبر حسین اصل میں معراجِ صبر تھا لاشوں کے ڈھیر لگ گئے آنکھوں کے سامنے



ان کے سروں سے چادریں تک چھین لی گئیں نکلیں نہ رات کو بھی جو تاروں کے سامنے



منظور تھا یہی مرے پروردگار کو انساں سے کتنا خوش تھا فرشتوں کے سامنے



بجھ کر بھی جگمگا دیا سارے جہان کو ٹھہریں نہ آندھیاں بھی چراغوں کے سامنے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah