Jiss Ka Dasht e Bala

جس کا دشتِ بلا میں ڈیرا ہے اُس کے سجدوں سےہی سویرا ہے



ڈوبا کربل میں نکلا جنت سے بولے حیدر یہ چاند میرا ہے



ظالموں کی بکھر گئی لاشیں تیغ کوجس طرف بھی پھیرا ہے



قلب و ذہن و خیال میں میرے آل اظہار کا بسیرا ہے




Get it on Google Play



پھر پکارو حسینؑ کو لوگو کتنا چاروں طرف اندھیرا ہے



آنے والا ہے وقت ہر کوئی خود کہےگا حسین میراہے



کیوں نہ اُس کو پکاروں میں ناصرؔ صرف رہبر وہ کوئی تیرا ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah