جعفرِ صادق ‘ امامِ صدق پرور پر سلام جانشینِ عابد و شبّیر و حیدر پر سلام
طالبِ خوشنودی ِ حق، صاحبِ عِلمِ کثیر وارثِ فضل و کمالاتِ پیمبر پر سلام
علمِ اسلامی کا اِک مرکز تھی اُس جھو نپڑی عرصہء خاک و خذف کے کیمیا گر پر سلام
جس کے آگے عقل زانوئے تلمُّذ تہ کرے اُس حُسینی ، ہاشمی ، علوی ، قلندر پر سلام
چودہ معصوموں کا جو مجموعہء کِردار تھا اُس اکیلے کے حوالے سے بہتّر پر سلام
مَیں مُرید بُو حنیفہ، بُو حنیفہ کا وہ پیر پیشوا کے پیشوا رہبر کے رہبر پر سلام
تشنگی جس کا خزانہ ، صبر جس کی جائداد رُوح پر اُس کی مظفّر اُس کے پَیکر پر سلام