Shab Ko Mahtab Nikla Hai

شب کو مہتاب نِکالا ہے دِن میں خُورشید اُچھالا ہے جس کا ہر سمت اُجالا ہے بندو! اللہ تعالیٰ ہے



دُنیا ئے رنگین کی دُلہن جاتے لمحوں کی ڈولی میں شبنم کی اَبرق پھُولوں پر موتی، دریا کی جھولی میں یہ کِس کی مِینا کاری ہے کون ایسی خُوبیوں والا ہے بندو ! اللہ تعالیٰ ہے



مہکار جُدا آواز جُدا دُھن اپنی اپنی ساز جُدا چہرے سے نہیں مِلتا چہرہ ہر پَیکر کے انداز جُدا شہکار بنائے یہ جس نے ہاں وہ فنکار نِرالا ہے بندو! اللہ تعالیٰ ہے




Get it on Google Play



قبضہ ہے جس کی چُٹکی کا شہ رگ پر ہم اِنسانوں کی وہ جس کے آگے جُھک جائے پیشانی نافرمانوں کی ہر منظر جس کا پر تو ہے ہر اِک تحریر حوالہ ہے بندو! اللہ تعالیٰ ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah