Allah Allah Kiya Kar

اللہ اللہ کیا کر اللہ کے آگے جُھکنے والوں کے ساتھ جُھکا کر اللہ اللہ کیا کر



جُھکنے والی پیشانی کو بلند کرتا ہے وہ جو اُس سے ڈرتا ہے اُس کو پسند کرتا ہے وہ وہ تجھ کو خوشیاں دے گا تُو اُس کو خوش رکھّا کر اللہ اللہ کِیا کر



یاد کِیا کر اُس کو وہ بھی تُجھ کو یاد کرے گا تیرے اندر کی ویرانی کو آباد کرے گا دیکھ رہا ہے جو تُجھ کو تُو بھی اُس کو دیکھا کر اللہ اللہ کِیا کر




Get it on Google Play



آتے جاتے موسم سے پیغام لیا کر اُس کا جس نے تجھ کو گویائی دی نام لِیا کر اُس کا شہ رگ سے بھی پاس ہے جو اُس سے مت دُور رہا کر اللہ اللہ کِیا کر



تو بہ کر نا ، شُکر بجا لانا منصب ہے تیرا تُو اُس کا بندہ ہے وہ خالق ہے رب ہے تیرا ماں سے باپ سے بڑھ کر چاہنے والے کو چاہا کر اللہ اللہ کِیا کر



ہر طالب کو اُس کی طلب سے سوا دیا کرتا ہے ذرّہ مانگو تو وہ ارض و سما دیا کرتا ہے لُوٹنی ہے رحمت اُس کی تو راتوں کو جاگا کر اللہ اللہ کیا کر



بند آنکھوں سے بھی تُو اُس کی طرح اگر آئے گا دھیان کے پردے پر وہ تُجھ کو صاف نظر آئے گا اُس کو پانا چاہتا ہے تو خود اپنا پیچھا کر اللہ اللہ کیا کر

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah