Zindagi Yaad e Madina Main Guzaari Saari

زندگی یادِ مدینہ میں گزاری ساری عمر بھرکی ہے کمائی یہ ہماری ساری



دیکھ کر خلدِ بریں دل نےکہا یہ فوراً کس نےتصویرمدینے کی اتاری ساری



ایسا اللہ نے سلطان بنایا تجھ کو رب کی مخلوق ہوئی تیری بھیکاری ساری




Get it on Google Play



آپ کے ایک اشارے پہ خدا بخشے گا بات بن جاۓ گی محشر میں ہماری ساری



گرچہ بگڑی ہوئی باتیں ہیں ہماری ساری بات بن جاۓ گی محشر میں ہماری ساری



ہوں گے دنیا میں کئ اور سخی بھی ساجدؔ ان کے در تک ہے فقط دوڑ ہماری ساری



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah