We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Saba Yeh Kehna Khudara Madine Wale Se

صبا یہ کہنا خدارا مدینے والے سے مریضِ ہجر سنبھلتا نہیں سنبھالے سے



یہی کمال ہے میری خدا شناسی کا میں جانتا ہوں خدا کو تیرے حوالے سے



ہر اِک پہ تیرا سحابِ کرم برستا ہے غرض نہیں تیری رحمت کو گورے کالے سے



نبیؐ کا نور ہے کیا؟ پوچھ آنکھ والے سے ہو واسطہ کسی اندھے کو کیا اجالے سے



یہ باغِ دہر میں اوراق برگ و گُل کے نقوش لکھے ہیں حق نے تیری شان میں رسالے سے



بس اک نگاہِ کرم یا محمدِؐ عربی یہ عرض ساجدِ خستہ ہے لاج والے سے




Get it on Google Play



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah