We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Banda Karay Sana Shah e Aali Waqar Ki

بندہ کرے ثناء شہہِ عالی وقار کی گویا برابری ہے یہ پروردگار کی



بندوں کے ساتھ آپ ہے شامل درود میں حد ہوگئی ہےآپؐ سے بے حد کے پیار کی



پہنچے تھے کوہِ طور پہ خود حضرتِ کلیمؑ سج دھج ہے عرشِ حق پہ تیرے انتظار کی




Get it on Google Play



ہر تاجدار آپؐ کے در کا فقیر ہے کونین میں ہے دھوم میرے تاجدار کی



جب تک نہ ہو تمہارا کرم بات کیوں بنے آۓ قرار دل کو، سنو بے قرار کی



کھولے نبیؐ نے گیسوۓ والّلیل جب کبھی رُت آگئی اِک آن میں ابرِ بہار کی



مردہ ہے وہ کہ آپ سے الفت نہیں جسے زندہ ہے، جان آپؐ پہ جس نے نثار کی



ہر روز تیرے گیسو و عارض کا ہے طواف گردش نہیں زمانے میں لیل و نہار کی



کس سے کہوں فسانہءِ غم آپ کے سوا کس کو خبر ہے اور میرے حالِ زار کی



ٹکڑے کیا قمر کبھی پلٹایا آفتاب اللہ رے یہ شان تیرے اختیار کی



پوچھے گی عاصیوں کو شفاعت حضورؐ کی زاہد کی ہے یہ بات نہ پرہیز گار کی



اے جامِ حُبِ سرورِ کونین زندہ باد میرے پائدارِ زیست میرے پائدار کی



ساجد جو میرے دل میں ہے عشقِ نبیؐ کا داغ کی نقل چاند نے بھی دلِ داغدار کی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah