We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Zare Jhar Kar Teri

ذرّے جھڑ کر تری پیزاروں کے تاجِ سر بنتے ہیں سَیّاروں کے


ہم سے چوروں پہ جو فرمائیں کرم خِلْعَتِ زر بنیں پُشتاروں کے


میرے آقا کا وہ در ہے جس پر ماتھے گھس جاتے ہیں سرداروں کے


میرے عیسیٰ تِرے صدقے جاؤں طور بے طور ہیں بیماروں کے


مجرمو ! چشمِ تبسم رکھو پھول بن جاتے ہیں انگاروں کے


تیرے اَبرو کے تَصَدُّق پیارے بند کرّے ہیں گرفتاروں کے



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


جان و دل تیرے قدم پر وارے کیا نصیبے ہیں ترے یاروں کے


صِدق و عَدل و کرم و ہمّت میں چار سو شُہرے ہیں اِن چاروں کے


بہرِ تَسلیمِ علی میداں میں سر جھکے رہتے ہیں تلواروں کے


کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں رضاؔ بول بالے مِری سرکاروں کے

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah