Yeh Kehti Thi Ghar Ghar Main Ja Kar Haleema

یہ کہتی تھی گھرگھرمیں جاکرحلیمہ میرےگھرمیں خیرالوریٰ آگۓ ہیں بڑے اوج پرہےمراابمقدرمرےگھر حبیب خدا آگۓ ہیں



اٹھی چارسُو رحمتوں کی گھٹائیں معطرمعطرہیں ساری فضائیں خوشی میں یہ جبریل نغمے سناۓوہ شافعِ روزِ جزا آگۓ ہیں



یہ ظلمت سے کہہ دوکہ ڈیرےاٹھالےکہ ہیں ہرطرف اب اجالے کہا جن کوحق نے سراجاً منیرا میرےگھروہ نورِخدا آگۓ ہیں



مقرب ہیں بےشک خلیل و نجی بھی بڑی شان والے کلیم و مسیح بھی لیےعرش نے جن کے قدموں کےبوسےوہ امی لقب مصطفٰی آگۓ




Get it on Google Play



یہ سن کر سخی آپ کا آستانہ ہے دامن پسارے ہوۓ سب زمانہ نواسوں کا صدقہ نگاہِ کرم ہوتیرےدرپہ تیرےگدا آگۓ ہیں



نکرین جب میری مرقد میں آکرکہیں گےزیارت کا مژدہ سناکر اٹھو بہرِ تعظیم نور الحسن اب لحد میں رسولِ خدا آگۓ ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah