Ya Muhammad Ya Muhammad Jo Bhi Bole Ga

یا محمد ﷺ یا محمد ﷺ جو بھی بولے گا اپنے لیے وہ رحمت کے دروازے کھولے گا



نامِ نبی کی برکت سے جھولی بھر جاتی ہے نامِ نبی کا صدقہ ساری دنیا کھاتی ہے دنیا بھی اس کی دیوانی نام بھی جو لے گا



نامِ نبی کی خاطر جس نے جان لٹائی ہے نام رہے گا زندہ اس کا ایسا فدائی ہے اس کے گناہوں کو محشر میں رب نہ تولے گا




Get it on Google Play



چاند کیا دو ٹکڑے پل میں ایک اشارے سے ان کا نور چھلکتا ہے ہر ایک ستارے سے مانے گا جو نور نبی کو وہ نہ ڈولے گا



لب پہ درودِ پاک سجا ہو اور میں سو جاؤں خواب میں اُن کا جلوہ پاکر اس میں کھو جاؤں ناز کرے گی جنت اس پر جو یوں سو لے گا



جام کرم کے پی لے گا وہ ساقیء کوثر سے رحمت کی خوشبوئیں آئیں گی اس کے گھر سے جشنِ ولادت کا پرچم ہاتھوں میں جو لے گا



جائیں مدینے مل کر ہم مہرانؔ تمنا ہے بن جائیں سرکار کے ہم مہمان تمنا ہے دیکھ مقدر میں مولا پھر خوشیاں گھولے گا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah