We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ya Ilahi Reham Farma

یاالہٰی رحم فرما مصطفٰی کے واسطے یارسول اللہ کرم کیجے خدا کے واسطے مشکلیں حل کر شہ مشکل کشا کے واسطے کر بَلائیں رد شہیدِ کربلا کے واسطے


سیّدِ سجاد کے صدقے میں ساجِد رکھ مجھے علم حق دے باقرِ علمِ ہُدی کے واسطے


صدقِ صادق کا تصدّق صادِق الاسلام کر بے غضب راضی ہوکاظم اور رضا کے واسطے


بہر معروف و سری معروف دے بے خود سَری جندِ حق میں گِن جنید با صفا کے واسطے


بہرِ شبلی شیرِ حق دُنیا کے کتّوں سے بچا ایک کا رکھ عبدِ واحد بے رِیا کے واسطے


بوالفرح کا صَدقہ کر غم کو فرح دے حسن و سعد بوالحسن اور بوسعیدِ سعد زا کے واسطے


قادِری کر قادِری رکھ قادِریوں میں اُٹھا قدرِ عبدالقادرِ قدرت نما کے واسطے ا َحْسَنَ اللہُ لَہُمْ رِزْقًا سے دے رزقِ حسن بندئہ رزّاق تاجُ الاصفیا کے واسطے


نصْر ابی صَالح کا صَدقہ صَالح و منصور رکھ د ے حیاتِ دیں مُحیِّ جاں فزا کے واسطے


طُورِعِرفَان و عُلو و حمد و حسنٰے و بہا دے علی موسیٰ حسن احمد بہا کے واسطے



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


بہرِ ابراہیم مجھ پر نارِ غم گلزار کر بھیک دے داتا بھکاری بادشا کے واسطے


خانۂ دل کو ضیا دے رُوئے اِیماں کو جَمال شہ ضیا مولیٰ جمال الاولیا کے واسطے


دے محمد کے لئے روزی کر احمد کے لئے خوانِ فضل اللہ سے حصّہ گدا کے واسطے


دِین و دُنیا کے مجھے برکات دے برکات سے عِشق حق دے عشقی عِشق اِنتما کے واسطے


حُبِّ اہلِ بیت دے آلِ محمّد کے لئے کر شہیدِ عِشق حمزہ پیشوا کے واسطے


دل کو اچھا تن کو ستھرا جان کو پُر نور کر اچھّے پیارے شمسِ دِیں بدرُ العلیٰ کے واسطے


دو جہاں میں خادمِ آلِ رسول اللہ کر حضرتِ آلِ رسولِ مقتدا کے واسطے


صَدقہ ان اَعیاں کا دے چھ عین عز علم و عمل عفو و عرفاں عافیت احمد رضا کے واسطے


Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah