We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Wasaf Kya Likhe Koi

Mustafa Raza Khan Noori

وصف کیا لکھے کوئی اس مَہْبِطِ اَنوار کا مہر و مہ میں جلوہ ہے جس چاند سے رُخسار کا


عرشِ اَعظم پر پھریرا ہے شہِ اَبرار کا بجتا ہے کونین میں ڈَنکا مرے سرکار کا


دوجہاں میں بٹتا ہے باڑہ اسی سرکار کا دونوں عالم پاتے ہیں صدقہ اسی دَربار کا


جاری ہے آٹھوں پہر لنگر سخی دَربار کا فیض پر ہر دَم ہے دَریا اَحمدِ مختار کا



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


روضۂ والائے طیبہ مخزنِ اَنوار ہے کیا کہوں عالم میں تجھ سے جلوہ گاہِ یار کا


دل ہے کس کا جان کس کی سب کے مالک ہیں وہی دونوں عالم پر ہے قبضہ اَحمدِ مختار کا


کیا کرے سونے کا کشتہ کشتہ تیرِ عشق کا دِید کا پیاسا کرے کیا شربتِ دِینار کا


فق ہو چہرہ مہر و مہ کا ایسے منہ کے سامنے جس کو قسمت سے ملے بوسہ تری پیزار کا


لات ماری تم نے دُنیا پر اگر تم چاہتے سلسلہ سونے کا ہوتا سلسلہ کُہسار کا


میں تیری رحمت کے قرباں اے مرے اَمن واَ ماں کوئی بھی پُرساں نہیں ہے مجھ سے بدکردار کا


ہیں مَعاصی حد سے باہر پھر بھی زاہد غم نہیں رحمتِ عالم کی اُمت بندہ ہوں غفار کا


تو ہے رحمت بابِ رحمت تیرا دَروازہ ہوا سایۂ فضلِ خدا سایہ تیری دِیوار کا


کعبہ و اَقصیٰ و عرش و خلد ہیں نوریؔ مگر ہے نرالا سب سے عالم جلوہ گاہِ یار کا

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah