Tera Naam Wird E Zubaan Rahe

تیرانام وردِزباں رہےمری اورکوئی دعا نہیں مجھےاپنےدردکی بھیک دے کہ ترےخزانے میں کیانہیں



تیرے واسطےجوملول ہےوہی خداکوقبول ہے جوفدانہیں تیرےنام پراسےدل بھے کہنا روانہیں!



یہ کرم ہیں میرے حضورﷺکے سدامیرےکاسےبھرے رہیں جومیرےنبی کےگداہوۓوہ توبادشاہ ہیں گدانہیں




Get it on Google Play



ہیں حسین دل کی وہ دھڑکنیں ہمہ وقت جوتیرانام لیں ہے بجھی بجھی سی وہ زندگی تیرادردجس کوملا نہیں



وہ گھڑی بھی آۓگھڑی گھڑی تیرے در پہ ہو میری حاضری تیرے درسے دوررہوں اگر کوئی زندگی کا مزہ نہیں



یہ عنایتوں پہ عنایتیں تیری ان گنت ہیں نوازشیں ہیں کرم غریب نوارکے وہ ہےکیا جو مجھ کو ملا نہیں



ہو کرم نوازی حضورکی میرے غم کدےمیں بھی آکبھی میرےچارہ گراے مرے نبی میرا کوئی تیرے سوا نہیں



یہ ترے نیازی کی عیدہےابھی اورحسرت دید ہے اسےچوم لینےدوجالیاںابھی سل تو اس کا بھرا نہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah