We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Sukoon e Qalb Hai Khuld

Dr. Aslam Farukhi

سکونِ قلب ہے خُلدِ نظر مدینہ ہے نشانِ عظمتِ خیر البشرؐ مدینہ ہے


تمام حسن و لطافت تمام رعنائی گہر مدینہ ہے آبِ گہر مدینہ ہے


ڈرا سکی نہ مجھے شامِ غم کی تنہائی مرے وجود میں نورِ سحر مدینہ ہے



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


ہزار شہر ہیں دنیا میں شاد اور آباد مگر وہ شہر جو"پی کا نگر" مدینہ ہے


مدینے جا کے ہُوا ہے عجیب حال مرا ہراک سے پوچھ رہا ہوں کدھر مدینہ ہے


نہ پوچھ مجھ سے مرے مستقر کا حال احوال میں کیا بتاؤں کہ میرا تو گھر مدینہ ہے


بہانے پاۓ خرد ڈھونڈتا ہی رہتا ہے ادھر یہ حال کی پیشِ نظر مدینہ ہے


مسافرانِ رہ شوق اتنا جانتے ہیں سفر مدینہ ہے زادِ سفر مدینہ ہے


مجھے نہیں کسی منظر سے واسطہ اسلمؔ نگاہِ شوق میں آٹھوں پہر مدینہ ہے

Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah