سارے جگ سے جدا، نرالا ہے سب سے انؐ کا کرم بھی بالا ہے
المدد الاماں، مرے آقاؐ پوری امت کودُکھ نےگھیراہے
آمنہ کے جگرکےٹکڑےکو سعدیہ نےجنوں سے پالا ہے
سب جہانوں پہ انؐ کی رحمت ہے اُن کےدرپہ نہ کوئی تالا ہے
خود خدا انؐ کی نعت کہتا ہے بعد اس کے وہی تو اعلیٰ ہے
میرے ہونٹوں پہ مہکے نام انؐ کا وہ جو سوہنا مدینے والا ہے
درِ زہراؑ سے مل گئ خیرات میرا کاسہ نصیب والا ہے
انؐ پہ قربان میری جاں فانیؔ جن کی رحمت گلےکی مالا ہے