ہم جو کرتے ہیں ارادہ تیرا تُو ہمارے لیے اپنا بن جا
ہے فقط تیری تمنا مالک تُو خریدار ہمارا بن جا
ہیں چلے تیری اِرادت لے کر تُو مرے شوق کا ملجا بن جا
دل میں تاباں ہے محبت تیری تُو بھی محبوب ہمارا بن جا
جیتے ہیں تیری رضا کی خاطر تُو بھی اس درد کا ماویٰ بن جا
ہم فقط مانگے ہیں تجھ کو تجھ سے تُو بھی اِس چاہ کا مولا بن جا
ہے بھروسہ جو ہمیں تو تجھ پر کاملاً تو بھی ہمارا بن جا
ہم نے منہ موڑ لیا دنیا سے تُو ہمارے لیے چہرہ بن جا
ہم تو ہیں اپنے کیے پر نادم تُو بھی توّاب ہمارا بن جا
چاہتے ہیں تری قربت مولا تُو بھی اب دل کا اُجالا بن جا