Saaye Mein Tumhare Hain

ساۓ میں تمہارے ہیں، قسمت یہ ہماری ہے قربان دل و جانم کیا شان تمہاری ہے



کیا پیش کروں آقاؐ کیا چیز ہماری ہے یہ دل بھی تمہارا ہے یہ جان بھی تمہاری ہے



نقشہ تیرا دلکش ہے صورت تیری پیاری ہے جس نے تمہیں دیکھا ہے سو جان سے واری ہے



گو لاکھ برے ہیں ہم کہلاتے تمہارے ہیں اک نظر کرم کردو یہ ارض ہماری ہے



ہم چھوڑ کے اس در کو جائیں تو کہاں جائیں یہ عمر تمہارے ہی ٹکڑوں پہ گزاری ہے




Get it on Google Play



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah