We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Rehmat Ki Ho Jaye Najarya

رحمت کی ہو جاۓ نجریا رحمتِ عالم ذات تری ہے تو لجپال کریم ہے آقا تیرے کرم کی آس بڑی ہے


تیری عطا کا رنگ جدا ہے بابِ کرم ہر وقت کھلا ہے کون ومکاں میں شہر شہاں میں تیرے کرم کی دھوم مچی ہے


ہر اک رنگ میں رنگ ترا ہےسب سے اچھا سنگ ترا ہے عالمِ عالم جان دو عالم نام ترا ہے بات تیری ہے


نکھری نکھری صبح کرم ہے روشن روشن شامِ حرم ہے شہرِ نبی کی بات نہ پوچھوشہرِنبی پھر شہرِ نبی ہے



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


یہ میرے مرشد کی عطا ہےورنہ میری اوقات ہی کیا ہے محفل محفل لمحہ لمحہ میرے لبوں پر نعتِ نبی ہے


صدقہ دے اولادِ علی کا میں بھی گدا ہوں تیری گلی کا میں محتاج تو میرا داتا میں منگتا تو میرا سخی ہے


اپنے اویس و بلال کا صدقہ اپنی پیاری آل کا صدقہ بخش مجھے بھی عشق کی دولت تیرے گھر کس شے کی کمی ہے


حسنِ عمل کچھ پاس نہیں ہے شرمندہ سجدوں سے جبیں ہے در پہ تیرے آن گرا ہوں آگے آقا تیری خوشی ہے


دن دیکھے ہیں تونے خوشی کے گارے نیازیؔ گیت نبی کے جن کے نام کے صدقے تیرا نام ہوا ہے بات بنی ہے

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah