We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Phir Gumbad e Khizra Ki

پھر گنبدِ خَضرا کی فضاؤں میں بُلالو سرکار بلا کر مجھے قدموں سے لگالو


قدموں سے لگا کر مجھے دیوانہ بنالو دنیا کی مَحَبَّت کو مرے دل سے نکالو


گو خوار و گنہگار ہوں جیسا ہوں تمھارا سرکار! نبھالو مجھے سرکار نبھالو



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


صدقہ مجھے سرکار نواسوں کا عطا ہو اَغیار کے ٹکڑوں سے شہنشاہ بچالو


یاشاہِ مدینہ مری امداد کو آؤ آفات و بَلیّات کے پنجوں سے نکالو


طُوفان کی موجوں میں جہاز اپنا گِھرا ہے سرکار! بچالو اسے سرکار! بچالو


سرکار! مرے خون کا پیاسا ہوا دشمن شہزادوں کا صد قہ مجھے دشمن سے بچالو


اُوجَڑ ہوئی جاتی ہے مری زِیست کی بستی ہو جائے گی آباد نظر لُطف کی ڈالو


ویران ہوا جاتا ہے خوشیوں کا گلستاں اِس اُجڑے چمن پر بھی نِگہ لُطف کی ڈالو


دم توڑنے والا ہے گناہوں کا مریض اب اے جانِ مسیحا! اسے تم آکے بچالو


مرنے کا شَرَف اب تو مدینے میں عطا ہو دردر کی مجھے ٹھوکروں سے شاہ بچالو


مدفن ہو عطا میٹھے مدینے کی گلی میں لِلّٰہِ پڑوسی مجھے جنّت میں بنا لو


کھینچے لئے جاتے ہیں جہنّم کو ملائک اے شافِعِ محشر پئے شَیخَین بچالو


فُرقَت میں تڑپتے ہیں جو مِسکین بچارے اَسباب عطا کر کے انہیں در پہ بلالو


محبوبِ خدا! سر پہ اَجَل آکے کھڑی ہے شیطان سے عطارؔ کا ایمان بچالو


Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah