We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Phir Ata Kar Dijiye Hajj

پھر عطا کر دیجئے حج کی سعادت یارسول ہو مدینے کی اجازت بھی عنایت یارسول


حج کا موسِم آگیا حُجّاج نے باندھی کمر میرے حج کی بھی کوئی ہوجائے صورت یارسول


چل پڑے ہیں قافِلوں پر قافِلے سُوئے حجاز میں رہاجاتاہوں ہائے!جانِ َرحمت یارسول



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


یارسولَ اللہ! صَدقہ فاطِمہ کے لال کا دیجئے مجھ کو مدینے کی اجازت یارسول


سبز گنبد کی فَضاؤں میں بُلالو اب مجھے از پئے شاہِ امامِ اہلِ سنّت یارسول


گر مِری تقدیر میں دُوری لکھی ہے یانبی ہر گھڑی مجھ کو رُلائے تیری فُرقَت یارسول


صَدقہ صِدّیق و عُمر عُثمان و حَیدر کا حُضُور غم مدینے کا مجھے کر دو عِنایت یارسول


دل سے دُنیا کی مَحَبَّت دُور کر کے دیجئے اپنی اُلفت اپنی چاہت دَرد و رِقّت یارسول


تاجِ سلطانی ہے میری ٹھوکروں پر یانبی تیرا نَعلِ پاک میرا تاجِ عزّت یارسول


ٹوٹ جائے دم مدینے میں شہا! عطارؔ کا اور بقیعِ پاک میں بن جائے تُربَت یارسول


Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah