We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Nabi Sarwar Har Rasool o Wali HaiNot Verified

نبی سرورِ ہر رسول و ولی ہے نبی راز دارِ مَعَ اللہ لِی ہے


وہ نامی کہ نامِ خُدا نام تیرا رؤف و رحیم و علیم و علی ہے


ہے بیتاب جس کے لئے عرشِ اعظم وہ اس رہروِ لامکاں کی گلی ہے


نکیرین کرتے ہیں تعظیم میری فِدا ہو کے تجھ پر یہ عزّت ملی ہے


طلاطم ہے کشتی پہ طوفانِ غم کا یہ کیسی ہوائے مخالف چلی ہے


نہ کیوں کر کہوں یا حبیبی اَغِثْنِی اِسی نام سے ہر مصیبت ٹلی ہے


صبا ہے مجھے صرصرِ دشتِ طیبہ اِسی سے کلی میرے دِل کی کِھلی ہے


تِرے چاروں ہمدم ہیں یک جان یک دِل ابوبکر فاروق عثمان علی ہے



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


خدا نے کیا تجھ کو آگاہ سب سے دو عالم میں جو کچھ خفی و جلی ہے


کروں عرض کیا تجھ سے اے عالِم السِّر کہ تجھ پر مری حالتِ دِل کُھلی ہے


تمنّا ہے فرمایئے روزِ محشر یہ تیری رِہائی کی چِٹھی مِلی ہے


جو مقصد زِیارت کا بر آئے پھر تو نہ کچھ قصد کیجے یہ قصدِ دِلی ہے


تِرے در کا دَرباں ہے جبریلِ اعظم تِرا مدح خواں ہر نبی و ولی ہے


شفاعت کرے حشر میں جو رضاؔ کی سِوا تیرے کس کو یہ قُدرت مِلی ہے

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah