Na Kaleem Ka Tasawur Na Khayal Toor Seena

نہ کلیم کا تصورنہ خیال طورِ سینا میری آرزو محمد ﷺ میری جستجو مدینہ



میں گداۓ مصطفیٰﷺ ہوں مری عظمتیں نہ پوچھو مجھے دیکھ کر جہنم کو بھی آ گیا پسینہ



میں مریض مصطفیٰ ﷺ ہوں مجھے چھیڑو نی طبیبو! مری زندگی جو چاہو مجھے لے چلو مدینہ



مجھے دشمنو! نہ چھیڑو میرا ہے جہاں میں کوئی میں ابھی پکار لوں گا نہیں دور ہے مدینہ



مرے ڈوبنے میں باقی نہ کوئی کسر رہی تھی کہا '' المدد محمد ﷺ'' تو ابھر گیا سفینہ




Get it on Google Play



سوا اس کے میرے دل میں کوئی آرزو نہیں ہے مجھے موت کبھی جو آۓ تو ہو سامنے مدینہ



کبھی اے شکیل دل سے نہ مٹے خیالِ احمد ﷺ اسی آرزو میں مرنا اسی آرزو میں جینا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah