We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mujhe Mustafa Ki Ghulami Ataa Ho

مجھے مصطفٰیﷺکی غلامی عطا ہو مری اور کوئی تمنا نہیں ہے رہےان کی رحمت کا سایہ سلامت خدایا خدائی کی پرواہ نہیں ہے



گنہگار ہوں میں سیاہ کار ہوں میں خطاؤں پہ اپنی شرمسار ہوں میں درِ مصطفٰی پہ نگاہیں جمی ہیں نہیں اور کوئی سہارا نہیں ہے



بڑی چاہتیں ہیں بڑی حسرتیں ہیں دلِ مضطرب کی یہ کیفیتیں ہیں امید کرم ہے جۓ جارہا ہوں مگر زندگی کا بھروسہ نہیں ہے



نہ دولت نہ منصب نہ جاہ و جلالت جوکچھ ہےتوہےان کےٹکڑوں کی برکت یکے ازسگانِ دیار نبی ﷺ ہوں میرا اور کوئی حوالہ نہیں ہے




Get it on Google Play



عمل سےتوخالی ہے انجمؔ کا داماں بس اک ان کی نسبت ہےبخشش کا ساماں جلے نار میں ہو غلامِ محمد ﷺ سنا ہے یہ ان کو گوارہ نہیں ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah