We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Marhaba Muqadar Phir Aaj Mukaraya Hai

مرحبا! مقدَّر پھر آج مسکرایا ہے پھر مجھے مدینے میں شاہ نے بلایا ہے


خوب مسجدِ نبوی کا حسین ہے منظر سبزسبز گنبد پر کیسا نور چھایا ہے


میری گندی آنکھوں کو ان نجس نگاہوں کو شکریہ مدینے کا باغ پھر دکھایا ہے



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


مجھ سا پاپی اور بدکار اور آپ کا دربار! بِالیقین مجھ پر بھی رَحمتوں کا سایہ ہے


یانبی! شِفا دیدو ازپئے رضا دے دو خوب زور، عِصیاں کے رَوگ نے دکھایا ہے


جس کو سب نے ٹھکرایا اور دل کو تڑپایا صَدقے جاؤں اس کو بھی آپ نے نبھایا ہے


نفرتوں کے دَلدَل میں دشمنوں کے چُنگل میں جب کبھی پھنسا ہوں میں آپ نے بچایا ہے


عادتیں گناہوں کی ہائے! کم نہیں ہوتیں آہ! نفس و شیطاں نے زور سے دبایا ہے


واری جاؤں میں تم پر آبھی جاؤ اب سرور ! کوئی دم کاہوں مِہماں دم لبوں پر آیا ہے


حق نے کردیا مالک تم کو سب خزانوں کا تم نے ہی کِھلایا ہے تم نے ہی پِلایا ہے


کیوں فِدا نہ ہو عطارؔ آپ پر شہِ ابرار اِس کو اپنے دامن میں آپ نے چھپایا ہے


آپ کے کرم سے یہ دھوم ہے قیامت میں دیکھو دیکھو عطّارؔ اب کتنا خوش خوش آیا ہے

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah