We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mare Aaqa Aao Ke Mudat Hui Hai

Ahmed Ali Hakim

میرے آقا آؤ کے مدت ہوئی ہے، تیری راہ میں اکھیاں بچھاتے بچھاتے تیری حسرتوں میں تیری چاہتوں میں، بڑے دن ہوئے گھر سجاتے سجاتے


میرے لب پہ مولا نہ کوئی صدا ہے، فقط مجھ نکمے کی یہی التجا ہے میری سانس نکلے درِ مصطفیٰ پر، غمِ دل نبی کو سناتے سناتے


میرا ہے یہ ایماں یہ میرا یقیں ہے، میرے مصطفیٰ سا نہ کوئی حسیں ہے رخ ان کا دیکھا ہے جب سے قمر نے، نکلتا ہے منہ کو چھپاتے چھپاتے



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


قیامت کا منظر بڑا پر خطر ہے، مگر مصطفیٰ کا جو دیوانہ ہو گا وہ پل سے گزر جائے گا وجد کرتے، نعرہ نبی کا لگاتے لگاتے


یہ مانا کہ اک دن آنی قضا ہے، مگر دوستو تم سے اک التجا ہے شہرِ محمد کی ہر اک گلی سے، جنازہ اٹھانا گھماتے گھماتے

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah